Sunday, September 8, 2024

پروفیسر کی دھواں دھار بیٹنگ نے ایک بار پھر شائقین کے دل جیت لئے

پروفیسر کی دھواں دھار بیٹنگ نے ایک بار پھر شائقین کے دل جیت لئے
January 15, 2016
آکلینڈ(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیم کے پروفیسر نے شاندار کارکردگی سے ایک بار پھر شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے، پاکستانی اوپنر کی جارحانہ اننگز نے ٹیم کا اسکور ایک سو اکہتر رنز تک پہنچانے  میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو محمد حفیظ ابتدا میں خاصے نروس دکھائی دیئے، میٹ  ہینری کا پہلا اوور میڈن گیا، حفیظ اس اوور میں ایک بھی رن نہ بنا سکے۔ سینئر بیٹسمین نے اگلے اوور میں اپنا اعتماد بحال کیا اور ان کے جارحانہ اسٹروکس نے تماشائیوں کو تالیاں بجانے پر مجبور کر دیا۔ اس کے بعد پروفیسر نے کسی کو نہ بخشا، سینتالیس گیندوں پر آٹھ چوکے اور دو چھکےلگا کر انہوں نے اکسٹھ رنز بٹورے محمد حفیظ مشکوک باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے بطور آل راؤنڈر اپنا کردار نبھانے سے محروم ہیں لیکن انہوں نے عمدہ بیٹنگ سے خود کو ایک بار پھر اسپیشلسٹ بیٹسمین ثابت کر دیا۔