Saturday, April 20, 2024

پرنس ولیم کینیا کے بچوں کیخلاف ایک گول بھی نہ کرپائے

پرنس ولیم کینیا کے بچوں کیخلاف ایک گول بھی نہ کرپائے
October 1, 2018
کینیا( 92 نیوز)فٹبال کھیلنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں، برطانوی شہزادہ ولیم نے دورہ کینیا کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ فٹبال کھیلا ،تمام پنالٹیز فیل ،ایک بھی گول نہ کر پائے۔ شہزادہ ولیم کینیا کے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ان ایکشن آئے لیکن ایک بھی گول نہ کر پائے  ، شہزادے نے جو بھی  پنالٹی ککس لگائی ،کیپر نے عمدہ کارکردگی سے ناکام بنائی ۔ بچے بھی شہزادے کیساتھ گھل مل گئے ،ولیم نے بچوں میں شرٹس اور فٹبال بھی تقسیم کیے۔