Thursday, April 18, 2024

پرندوں کے ایک غول کا خانہ کعبہ کے اوپر مطاف کی جگہ پر طواف

پرندوں کے ایک غول کا خانہ کعبہ کے اوپر مطاف کی جگہ پر طواف
March 13, 2020

 ریاض (92 نیوز) پرندوں کے ایک غول نے خانہ کعبہ کے اوپر مطاف کی جگہ پر طواف کیا۔

 طواف کعبہ کبھی نہیں رک سکتا۔ یہ بات اس وقت سچ ثابت ہو گئی جب کل رات عشا کے بعد پرندوں کے ایک غول نے خانہ کعبہ کے اوپر مطاف کی جگہ پر طواف کرنا شروع کر دیا۔ روح پرور مناظر دیکھ کر حرم میں موجود زائرین نعرہ تکبیر بلند کرنے لگے ۔

کورونا وائرس کی وجہ سے بیت اللہ کے گرد مطاف میں گزشتہ ایک ہفتے سے طواف بند ہے لیکن سفید پرندوں نے دیوانہ وار طواف کرکے بیت اللہ شریف میں طواف کی سنت کو قائم رکھا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔