Friday, March 29, 2024

پرل ہاربرحملے میں ہونے والے فوجیوں کی باقیات کی شناخت کافیصلہ

پرل ہاربرحملے میں ہونے والے فوجیوں کی باقیات کی شناخت کافیصلہ
April 15, 2015
ہوائی(ویب ڈیسک)امریکہ نے پرل ہاربرپرحملےمیں ہلاک ہونےوالے چارسوفوجیوں کی باقیات نکال کران کی شناخت کا منصوبہ بنایا ہے، یہ تمام افراد انیس سواکتالیس میں جاپانی تارپیڈوکانشانہ بننےوالے امریکی جنگی بحری جہاز پرسوارتھے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمۂ دفاع کےمطابق ہلاک ہونے والے تمام افرادکی باقیات اجتماعی طور پر ہوائی میں دفنائی گئی تھیں اوراب فورینسک سائنس اورفوجیوں کے اہل خانہ کےڈی این اے ٹیسٹنگ کی مدد سےان کی شناخت کی جائے گی۔ یوایس ایس اوکلاہوماان متعددامریکی بحری جہازوں میں سےتھا،جنھیں سات دسمبر انیس سواکتالیس کوجاپانی آبدوزوں اورطیاروں نےنشانہ بنایاتھا اس واقعے میں چوبیس سوسےزائدافراد ہلاک ہوئےتھے۔