Friday, April 26, 2024

پرسبٹیرین چرچ آف پاکستان میں باقاعدگیوں اور بے ضابطگیوں پر نیب  تحقیقات شروع

پرسبٹیرین چرچ آف پاکستان میں باقاعدگیوں اور بے ضابطگیوں پر نیب  تحقیقات شروع
January 4, 2020
لاہور ( 92 نیوز) نیب لاہور نے پرسبٹیرین چرچ آف پاکستان میں باقاعدگیوں اور بے ضابطگیوں پرتحقیقات شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق نیب نے چرچ کے مالی معاملات دیکھنے والے عارف سراج اور جوئیل راجہ کو شامل تفتیش   کر لیا۔ نیب لاہور  کی جانب سے چرچ کے مالی ریکارڈ، فنڈز اوراخرجات کی تفصیلات طلب کر لی گئی ،  پرسبٹیرین چرچ گوجرنوالہ میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئیں۔