پرسبٹیرین چرچ آف پاکستان میں باقاعدگیوں اور بے ضابطگیوں پر نیب تحقیقات شروع
لاہور ( 92 نیوز) نیب لاہور نے پرسبٹیرین چرچ آف پاکستان میں باقاعدگیوں اور بے ضابطگیوں پرتحقیقات شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق نیب نے چرچ کے مالی معاملات دیکھنے والے عارف سراج اور جوئیل راجہ کو شامل تفتیش کر لیا۔
نیب لاہور کی جانب سے چرچ کے مالی ریکارڈ، فنڈز اوراخرجات کی تفصیلات طلب کر لی گئی ، پرسبٹیرین چرچ گوجرنوالہ میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئیں۔