Thursday, May 9, 2024

پردیسیوں کی اڑان ، اسلام آباد سنسان ہونے لگا

پردیسیوں کی اڑان ، اسلام آباد سنسان ہونے لگا
June 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پردیسیوں کی اڑان سے اسلام آباد سنسان ہونے لگا ، جڑواں شہروں سے پردیسی عید منانے آبائی علاقوں میں جانے لگے، بس اسٹینڈ پر مسافروں کا رش بڑھ گیا کہیں  گاڑی نہیں توکسی کے پاس ٹکٹ نہیں، ٹرانسپورٹرز کی من مانیوں نے مسافروں کو پریشان کردیا۔ پردیسیوں کی اڑان سے اسلام آباد میں سناٹوں راج ہو گیا۔عیدالفطر قریب آتے ہی پردیسیوں نے لاری اڈوں کا رخ کرلیا۔ فیض آباد بس اڈہ  پر مسافروں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آیا ، ٹرانسپورٹ کی قلت کے باعث مسافرخوار ہوتے بھی دکھائی دیے ،  کہیں بس نہیں تو کسی کو ٹکٹ نہ ملا ۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں بھی عروج پر پہنچ گئیں ،  منہ مانگے کرائے وصول کرنے لگے، انتظامیہ طے شدہ کرایوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام  رہی ،مسافروں نے ٹرانسپورٹرز کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے ۔ پردیسیوں کی آبائی علاقوں میں واپسی سے اسلام آباد کی سڑکیں سنسان ہو گئیں ہیں۔