Tuesday, April 23, 2024

کراچی ، پردیسیوں کی واپسی پر ٹرانسپورٹ مافیا نے کرائے دگنے کردیئے

کراچی ، پردیسیوں کی واپسی پر ٹرانسپورٹ مافیا نے کرائے دگنے کردیئے
August 21, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں آباد پردیسی عید اپنوں کے سنگ منانے کےلئے اپنے آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہورہے ہیں۔ ایسے میں ٹرانسپورٹ مافیا نے کرائے دگنے کردیئے ہیں۔ پردیسیوں کی خوشی کا کوئی مول نہیں ، کہتے ہیں عید کا مزا تو اپنے پیاروں کے ساتھ منانے میں ہی آتا ہے۔ اس لئے پورا سال محنت کرتے ہیں تاکہ عید اپنوں کے ساتھ کریں۔ صدر بس اسٹینڈ پر پردسیوں نے ٹرانسپورٹرز کے کرائے کا بھی شکواہ کر ڈالا۔ ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ کراچی سے بسیں بھر کر جاتی ہے لیکن واپسی میں بسیں خالی آتی ہے۔ پردیسی کہتے ہیں قانوں نافز کرنے والے اداروں کو انتظامیہ ٹرانسپوٹر کے خلاف بھرپور کارروائی کرنی چاہیئے۔