Friday, April 26, 2024

پرجوش استقبال پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عمران خان

پرجوش استقبال پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عمران خان
July 23, 2019

 واشنگٹن (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا پرجوش استقبال پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا پاکستان کے نقطہ نظر کو مدنظر رکھنے پر بھی صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہوں۔ صدر ٹرمپ نے قیمتی وقت نکال کر وائٹ ہاؤس کا دورہ کرایا۔ وائٹ ہاؤس کا دورہ پورے پاکستانی وفد کے لیے آرام دہ رہا۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1153644225201942528

عمران خان کا کہنا تھا امریکی صدر نے پاکستان کا نکتہ نظر بہتر طریقے سے سمجھا۔ صدر ٹرمپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں افغان امن عمل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1153642422162874368

وزیراعظم نے کہا چار دہائیوں کی خانہ جنگی کے بعد افغان عوام کو امن دلانا دنیا کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کا نقطہ نظر سمجھنے پر صدر ٹرمپ کا شکرگزار ہوں۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1153644117378965506

عمران خان نے مزید کہا مسئلہ کشمیر نے برصغیر کو 70 سال سے یرغمال بنا رکھا ہے۔ کشمیریوں کی کئی نسلیں اس سے متاثر ہو رہی ہیں اور روزانہ نقصان اٹھا رہی ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے فوری حل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ، بھارتی ردعمل پر حیرانگی ہے۔