Saturday, April 20, 2024

پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز کےاختتام پرآسٹریلیا کے تین وکٹوں کے نقصان پر 203رنز

پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز کےاختتام پرآسٹریلیا کے تین وکٹوں کے نقصان پر 203رنز
December 15, 2017

پرتھ (92 نیوز) پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش ٹیم 403 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ،ڈیوڈ ملان اور جونی بیئرسٹو نے شاندار سنچریاں اسکور کیں، کینگروز کی جانب سے مچل اسٹارک نے چار،ہیزل ووڈنے تین ،کمنز نے دو جبکہ لائن  نے ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔

دوسرے روز کھیل کے خاتمےپر آسٹریلیا نے تین وکٹوں پر 203 رنز جوڑ لیے ،بین کرافٹ نے 25،ڈیوڈ وارنر نے 22 رنز بنائے،عثمان خواجہ نے نصف سنچری اسکور کی ، کپتان اسٹیواسمتھ 92  جبکہ شان مارش سات رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔