Friday, March 29, 2024

پرتگال کے جنگلات میں آتشزدگی سے 17فائر فائٹرز زخمی

پرتگال کے جنگلات میں آتشزدگی سے 17فائر فائٹرز زخمی
October 7, 2018
پرتگال ( 92 نیوز ) پرتگال کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، شعلوں کی زد میں آکر ایک شہری اور 17 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے۔ پرتگال کے پہاڑی جنگلات میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی ، سنترا اور کشکیس میں بھڑکتے شعلوں نے ہر سو تباہی مچادی ۔ سات سو فائر فائٹر آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں ، جس میں دو سو پچیس گاڑیاں اور چھ طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں، لیکن گرم موسم اور تیز ہوائیں شعلوں کو مزید بھڑکا رہے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں سے تین سو سیاحوں جبکہ سنتالیس مقامی افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ، آگ کی زد میں آکر متعدد فائر فائٹرز اور شہری زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ گزشتہ سال جنگلات میں آگ لگنے کے دو واقعات پیش آئے تھے ، جن میں 114 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے ۔