Monday, May 6, 2024

پرتگال کے اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو پلیئر آف دی ایئر قرار پا گئے

پرتگال کے اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو پلیئر آف دی ایئر قرار پا گئے
January 4, 2019
لزبن (92 نیوز) پرتگال کے اسٹار اسٹرائیکر اور قومی فٹبال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کے لیے ایک  اور اعزاز آ گیا۔ سال دو ہزار اٹھارہ کے لیے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ پرتگال  کے ایک سپوت کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی دنیا میں اتنا نام کمایا ہے کہ پرتگال کے باسی  خود کو  رونالڈو کا ہم وطن کہلوانے میں زیادہ فخر محسوس کرتے ہیں۔ 33 سالہ رونالڈو نے فٹبال کے کھیل کو اپنی جدید ترین تیکنیکس سے شہرتوں کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو طویل عرصہ تک برطانوی فٹبال کلبز مانچسٹر یونائٹیڈ اور  ریال میڈرڈ سے منسلک رہے اور ان کی کامیابیوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کرسٹیانو رونالڈو ان دنوں اطالوی کلب جووینٹس سے منسلک ہیں ،جہاں انکی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔ ایسے میں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے انکی کامیابیوں کا ایک بار پھر اعتراف کرتے ہوئے انہیں دو ہزار اٹھارہ کے پلیئر آف دی ایئر یعنی سال کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا ہے ۔ رونالڈو سال کا بہترین گول کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ سال کے بہترین کوچ کا اعزاز اوڈئیر ڈیش چیمپ کے نام رہا جنہوں نے فرانس کو  فٹبال ورلڈکپ میں  فتح دلوانے میں اہم کردار اداکیا تھا ۔ سپین کی ایٹی لیٹکو میڈرڈ نے بہترین کلب ٹیم کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اٹلی کے فابیو کاپیلو  بہترین کیرئیر کوچ کا اعزاز لے اڑے۔