Sunday, May 19, 2024

پراگون سٹی سکینڈل ، نیب لاہور نے خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس فائل کر دیا

پراگون سٹی سکینڈل ، نیب لاہور نے خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس فائل کر دیا
May 31, 2019
 لاہور (92 نیوز) نیب لاہور نے خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں فائل کردیا۔ سعد رفیق، سلمان رفیق، ندیم ضیا ، عمر ضیا اور فرخان علی ریفرنس میں نامزد ہیں۔ ریفرنس کی کاپی 92 نیوز نے حاصل کر لی ۔ ریفرنس میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق ، ندیم ضیا کو نامزد کیا گیا ہے۔ خواجہ برادارن سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس 17 فولڈرز پر مشتمل ہے۔ خواجہ برادرن کیخلاف 122 افراد نے بیانات نیب کو قلمبند کروائے ہیں ۔ نیب ریفرنس کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے پراگون سٹی سے 5 کروڑ 80 لاکھ کے مالی فوائد حاصل کیے۔ خواجہ سلمان رفیق نے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے کے مالی فوائد حاصل کیے۔ گزشتہ روز احتساب عدالت لاہور نے خواجہ براران کے جسمانی ریمانڈ مین 13 جون تک توسیع کر دی۔ پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ سلمان رفیق احتساب عدالت میں پیش ہوئے جبکہ خواجہ سعد رفیق کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث پیش نہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے ریفرنس سے متعلق دریافت کر کے خواجہ برادران کے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔