Wednesday, April 24, 2024

پراپرٹی ایجنٹس کے دفاتر کی آن سائٹ انسپکشن شروع

پراپرٹی ایجنٹس کے دفاتر کی آن سائٹ انسپکشن شروع
August 1, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پراپرٹی ایجنٹس کے دفاتر کی آن سائٹ انسپکشن شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر، متعلقہ افسران اور ڈائریکٹوریٹ اسٹاف پر مشتمل ہوگی۔ 50 ہزار سے زائد ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کو نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹس کی تفصیلات بھی لی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ ایجنٹس کو بذریعہ نوٹس آگاہ کردیا گیا، غیر منقولہ جائیداد کی مشکوک خریدو فروخت کی نگرانی کے لئے رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز کا اندراج ہوگا۔ ایف بی آر رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا آڈٹ ہوگا۔

اس سے قبل 22 ہزار سے زیادہ پراپرٹی ڈیلرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، ریئٹلرز کو نان فنانشل بزنس کے طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

ہر ریئلٹر اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت مشکوک لین دین پکڑنے میں مدد فراہم کرے گا۔ سرمایہ کاروں، ڈویلپرز، جیولرز کے دفاتر کا بھی معائنہ ہو گا۔