Friday, May 17, 2024

پرامن پاکستانی قوم کی حفاظت کےلئے ہرممکن اقدامات کئے جائینگے:آرمی چیف

پرامن پاکستانی قوم کی حفاظت کےلئے ہرممکن اقدامات کئے جائینگے:آرمی چیف
March 25, 2017
راولپنڈی (92نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پرامن پاکستانی قوم کی حفاظت کےلئے ہرممکن اقدامات کئے جائینگے موثر سرحدی نظام پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں ہے۔ آرمی چیف نے مہمنداور اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد کا دورہ کیا جوانوں کے جذبے کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمند اور اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد کا دور ہ کیا۔ انہیں سرحدی سکیورٹی انتظامات اور پاکستانی پوسٹوں پر دہشتگردوں کے حالیہ حملے پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سوران اور کلایا میں فوجی جوانوں کے ساتھ ملاقات بھی کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے طالبان کمانڈرسمیت 5دہشتگردوں کی ہلاکت پرجوانوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کاکہنا تھا کہ پرامن پاکستانی قوم کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائینگے۔ سرحدی نگرانی کیلئے فضائی نگرانی کیساتھ جدیدآلات بھی نصب کئے جارہے ہیں۔ افغان حکام کے ساتھ ملکر سرحدی انتظامات بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موثر سرحدی نظام دونوں برادر اسلامی ملکوں کے مفاد میں ہے۔ آرمی چیف کے سرحدی علاقے میں پہنچنے پر کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیراحمد بٹ نے ان کا استقبال کیا۔