Wednesday, April 24, 2024

پرامن اور روشن کراچی کیلئے بلدیاتی انتخابات ضروری، عوام ووٹ کی طاقت سے اپنا مستقبل روشن کریں: امیر جماعت اسلامی سراج الحق

پرامن اور روشن کراچی کیلئے بلدیاتی انتخابات ضروری، عوام ووٹ کی طاقت سے اپنا مستقبل روشن کریں: امیر جماعت اسلامی سراج الحق
October 18, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ پرامن اور روشن کراچی کے لئے بلدیاتی انتخابات انتہائی ضروری ہیں۔ عوام ووٹ کی طاقت سے اپنا مستقبل روشن کریں۔ ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں پچانوے فیصد نشستوں پر حصہ لے رہی ہے۔ کراچی صرف پیسہ کمانے کی مشین نہیں بلکہ ملک کی معاشی شہ رگ بھی ہے جسے جماعت اسلامی عالم اسلام کے لیے مثال بنا کر پیش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے وہ جس کی نگرانی میں چاہے کرائے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ بلدیاتی الیکشن شفاف ہونا چاہئے۔