Thursday, April 18, 2024

پراسیکیوٹر جنرل نیب اصغر حیدر کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

پراسیکیوٹر جنرل نیب اصغر حیدر کی مدت میں توسیع کا فیصلہ
February 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پراسیکیوٹر جنرل نیب اصغر حیدر کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وفاقی حکومت پراسیکیوٹر جنرل نیب کی توسیع کیلئے آرڈیننس لائے گی۔ ذرائع کے مطابق اصغر حیدر کو توسیع ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ 28 جنوری سے دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آرڈیننس کے ذریعے احتساب نیورو قانون میں ترمیم کی جائے گی۔

24 جنوری 2018ء کو صدر ممنون حسین نے جسٹس (ر) سید اصغر حیدر کی پراسیکیوٹر نیب تعیناتی کی منظوری دی تھی۔