Friday, April 19, 2024

استغاثہ عبدالمجید اچکزئی کیخلاف کافی ثبوت ریکارڈ پر نہیں لایا، عدالت

استغاثہ عبدالمجید اچکزئی کیخلاف کافی ثبوت ریکارڈ پر نہیں لایا، عدالت
September 7, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں ٹریفک سارجنٹ قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری ہو گیا جس کے مطابق پراسیکیوشن کی جانب سے عبدالمجید اچکزئی کےخلاف کافی ثبوت ریکارڈ پر نہیں لائے گئے۔ کوئٹہ کی ماڈل کورٹ نے ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے تفصیلی فیصلے میں لکھا پراسیکیوشن کافی ثبوت ریکارڈ پر نہیں لاسکا۔ عینی شاہدین سے عبدالمجید اچکزئی کی شناخت پریڈ ہوئی نہ ہی ملزم نامزد کیا گیا۔ عدالت نے لکھا 20 گواہوں میں سے کسی نےتصدیق نہیں کی کہ گاڑی ملزم چلا رہا تھا۔ عدالت نے گاڑی عبدالمجید اچکزئی اور سارجنٹ کے خون آلود کپڑے ورثا کو دینے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی فوٹیج حفاظت میں رکھی جائے۔ پولیس نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے درخواست کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔ تفصیلی فیصلے کا جائزہ لے کر درخواست کو حتمی شکل دیں گے۔