Sunday, September 8, 2024

پراسیکیوشن بل کی منظوری کو غلط رنگ نہ دیا جائے : وزیراعلیٰ سندھ

پراسیکیوشن بل کی منظوری کو غلط رنگ نہ دیا جائے : وزیراعلیٰ سندھ
January 16, 2016
کراچی (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پولیس کا تفتیشی نظام بہت کمزور ہے جس کی وجہ سے پراسیکیوشن کا بل اسمبلی سے منظور کروانا پڑا۔ طالبان اور داعش میں کوئی فرق نہیں ہے۔ پولیس اور رینجرز صوبے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق رزاق آباد میں پولیس کی 28 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پولیس کو اپنی ذمہ داری آئین میں رہتے ہوئے ادا کرنی ہوگی۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے 80 فیصد دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچاکر دم لیں گے۔ رزاق آباد ٹریننگ میں پاس آوٹ ہونے والے 977 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ تقریب میں اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف حاصل کی گی ٹریننگ کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ پاسنگ آوٹ تقریب میں تربیت کے دوارن اعلی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔