Sunday, September 8, 2024

پراسرار بیماری کے باعث برازیل میں بھی چھوٹے سر والے بچے نظر آنے لگے

پراسرار بیماری کے باعث برازیل میں بھی چھوٹے سر والے بچے نظر آنے لگے
January 21, 2016
برازیلیا(ویب ڈیسک)پاکستان کی طرح برازیل میں بھی چھوٹے سر والے بچے نظر آنے لگے، برازیل میں پراسرار بیماری کی وجہ سے بچے پیدا ہی چھوٹے سر کے ساتھ ہوتے ہیں اور ان کی شرح پیدائش بڑھنے لگی۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب بھر میں ریلوے اسٹیشنوں بس اڈوں اور شاہراہوں پر بہت چھوٹے سر کے ساتھ مکمل تندرست اور پورے دھڑ والے نوجوان بھیک مانگتے نظر آتے ہیں  ان کے بارے میں تحقیق سے پتہ چلا کہ بھکاریوں کے ٹھیکیدار بچے اغوا کرتے ہیں اور بچوں کو سروں پر فولادی خول چڑھا کر رکھا جاتا ہے جس سے ان کے سر چھوٹے رہ جاتے ہیں۔ اب برازیل میں چھوٹے سر اور پورے دھڑ والے بچے پیدا ہورہے ہیں جو ایک مچھر سے پھیلنے والے  زِکا وائرس کا نتیجہ ہیں برازیل میں زِکا وائرس سے متاثرہ ماؤں کے ہاں غیر معمولی چھوٹے سروں والے بچوں کی پیدائش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر سے اب تک کوتاہ سری کے تین ہزار آٹھ سو اٹھانوے کیس سامنے آچکے ہیں زِکا وائرس سے نمٹنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ جہاں مچھروں کی نسلوں کی افزائش ہوتی ہے اُس ٹھہرے ہوئے پانی کو ہٹایا جائےکئی دیگر لاطینی امریکی ممالک میں زِکا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ابھی تک اس وائرس سے نمٹنے کی کوئی موثر ویکسین نہیں بنائی جا سکی۔