Thursday, May 9, 2024

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے فیسوں میں کمی کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے فیسوں میں کمی کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا
April 8, 2020

لاہور ( 92 نیوز)  پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے فیسوں میں کمی کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا ،صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے  اسکولوں کی فیسوں میں کمی کا فیصلہ قانون سے متصادم ہے ، ہم فیسوں کے  بارے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پابند ہیں۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن   فیسوں میں کمی کے حکومت فیصلے کیخلاف ڈٹ  گئی  کہا کہ پنجاب اور سندھ میں اسکولوں کی فیسیوں میں کمی کا حکومتی فیصلہ آئین و قانون سے متصادم ہے پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن  فیس بارےسپریم کورٹ کے فیصلے کےپابند ہیں،۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کہا کہ  اسکول فیس میں کمی کے غیر قانونی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ، ہم اس غیر قانونی فیصلے کو کورٹ میں چیلنج کریں گے  ، انسانیت کے جذبہ کے تحت اور کورنٹائیں سے نبٹنے کے لیے ملک بھرکےمستحق طلباء کی فیس ادائیگی کے لیے 5کروڑ روپے سے کورونا ایجوکیشنل ریلیف فنڈقائم کر دیاہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ   وزیر اعظم پاکستان اور صوبائی وزراءاعلیٰ کوملک بھر کے2لاکھ پرائیویٹ اسکولزمیں لاک ڈاؤن کے دوران آئسولیشن اور قرنطینہ سنٹرز بنائیں ۔