Friday, April 26, 2024

پرائمری انتخابات : برنی سینڈرز مغربی ورجینیا سے کامیاب

پرائمری انتخابات : برنی سینڈرز مغربی ورجینیا سے کامیاب
May 11, 2016
  واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی نامزدگی حاصل کرنے کیلئے مغربی ورجینیا کے پرائمری انتخاب میں برنی سینڈر زنے اپنی حریف ہلری کلنٹن کو ہرا دیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزدگی حاصل کرنے کیلئے برنی سینڈرزاور ہلری کلنٹن میں سخت مقابلہ جاری ہے ۔ برنی سینڈرنے مغربی ورجینیا کے پرائمری انتخابات میں ہلیری کلنٹن کو پچھاڑتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ برنی سینڈر زنے 55فیصد جبکہ ہلری نے 30فیصد ووٹ حاصل کرلئے ہیں ۔