Friday, April 26, 2024

پتھر تراش کر فن پارے بنانے والا کاریگر

پتھر تراش کر فن پارے بنانے والا کاریگر
December 13, 2018
ملتان( 92 نیوز) پتھر کو تراشنا اور فن پارے بنانا مغلیہ دور کا مشہور ہنر رہا ہے مگر شہر اولیاء میں بھی ایک ایسا کاریگر موجود ہے جو سفید پتھر کا رنگ و روپ بدل کر  شاہکار تخلیق کرتا ہے۔ ‎سبز، فیروزی، پیلے، نیلے اور جامنی رنگوں کے بنے یہ فن پارے 65 سالہ بابا اختر علی نے پتھروں کو تراش کر بنائے ہیں ، جن کو مستقل رنگوں میں اس نے ایسا رنگا کہ قیمتی پتھر کا گمان ہوتا ہے ۔ ‎پتھر کو رنگ کر کے اس سے مختلف فن پارے بنانا بابا اختر کا بے مثال شوق ہے ،جس میں نئی جدت لا کر دیدہ زیب  ٹائلز اور شاہکار تخلیق کرنا تو جیسے انکے بائیں ہاتھ کا کام ہے۔ ‎پتھر تراشی کو وسیع پیمانے پر متعارف کروانے کے خواہش مند با با اختر اپنا ہنر نوجوان نسل کو منتقل کرنے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔