Friday, April 19, 2024

پتوں والی گوبھی جگر کے کینسر سے بچاتی ہے: تحقیق

پتوں والی گوبھی جگر کے کینسر سے بچاتی ہے: تحقیق
January 11, 2017

شکاگو (ویب ڈیسک) امریکی طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ پتوں والی گوبھی (بروکولی) جگر کے کینسر سے محفوظ رکھتی ہے۔ تحقیق کے مطابق اگرچہ یہ سبزی دیگر اقسام کے کینسر سے بھی بچاتی ہے لیکن اس سے پہلے کسی نے اس کے جگر کے کینسر پر اثرات کا جائزہ نہیں لیا تھا۔

محققین اس سے پہلے سبزیوں کے مثبت اثرات کا کینسر کی مختلف اقسام بریسٹ، پراسٹیٹ اور کولون پر جائزہ لیتے رہے ہیں لیکن اب اس فہرست میں جگر کے کینسر کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف الینوئس سے وابستہ پروفیسر الزبتھ جیفری اور ان کی ٹیم نے کہا ہے کہ انہوں نے جب پتوں والی گوبھی کے انسانی صحت پر اثرات کا مشاہدہ کیا تو پتا چلا کہ یہ کینسر کی دوسری اقسام کے علاوہ جگر کے کینسر سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

یہ سبزی گوبھی کے قبیلے سے تعلق رکھتی ہے اور اس جنس کی تمام سبزیاں ناصرف جگر پر چربی  چڑھنے سے بچاتی ہیں بلکہ جگر کی دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔