Friday, April 26, 2024

پتوکی میں ٹیکسٹائل مل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

پتوکی میں ٹیکسٹائل مل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
December 9, 2017

پتوکی (92 نیوز) ٹیکسٹائل مل میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پتوکی کے قریب ٹیکسٹائل مل کے گودام ایریا میں پڑی  کپاس کی گانٹھوں میں اچانک آک بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مل کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ کے عملے اور دیگر امدادی اداروں نے ساری رات کی سر توڑ کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا، گودام کی عقبی دیواروں کو گرا کر ریسکیوٹیموں نےآگ کو مزید پھیلنے سے روکا، آتشزدگی کے باعث مل میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کرراکھ ہو گیا تاہم مل میں آگ کیسے لگی تاحال وجہ معلوم نہ ہو سکی۔