Thursday, April 25, 2024

پتوکی : ذہنی معذور نے تین سال کی بچی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

پتوکی : ذہنی معذور نے تین سال کی بچی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی
January 17, 2017
پتوکی(92نیوز)پتوکی میں ذہنی معذور چودہ سالہ لڑکے نے کھیلتے ہوئے تین سالہ بچی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس کی وجہ سے بچی کا چالیس فیصد جسم جھلس گیا بچی کو طبی امداد کیلئے لاہور منتقل کر دیا گیاہے۔ تفصیلات کےمطابق پتوکی میں  3 سالہ ابیحہ کو پیٹرول ڈال کر جلانے والا کاشف ذہنی معذور گرفتار کر لیا گیا ہے،محلے کی خواتین نے بتایا کہ انھوں نے دیکھا کہ 14 سالہ.ملزم کاشف اپنے ہاتھ میں پیٹرول.کا شاپر لئے شاپر کو گھماتا ہوا آ رہا تھا اور ابیحہ محلے کے بچوں کے ساتھ اپنے گھر کے سامنے کھیل رہی تھی ابیحہ کے قریب پہنچ کر کاشف نے شاپربیگ گھما کر ابیحہ کے منہ پر مارا شاپر ابیحہ کے منہ پر لگ کر پھٹ گیا شاپر پھٹنے کے بعد کاشف نے جیب سے ماچس نکال.کر ابیحہ کو آگ لگا کر جھلسا کر فرار ہو گیا.ابیحہ کے شور مچانے پر اس کے گھر والے اس کو ہسپتال لے گئے جہاں اسکو ابتدائی طبی امداد دےکر لاہور ریفر کر دیا گیا.۔ مقامی ڈاکٹر نے بتایا کہ ابیحہ 35 سے 40 %تک جل چکی ہے جس پر اسے مکمل ٹریٹمنٹ کی لئے لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر کاشف کو گرفتار کر لیا ہے.کاشف کےوالدکا کہنا ہے کہ کاشف پیدائشی ذہنی معذور ہے اس کا ذہنی چیک اپ کروا لیا جائے تو پتا چل جائے گا کہ.کاشف واقعی ہی ذہنی معذور ہے۔