Friday, May 10, 2024

پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہونیوالا ڈولفن اہلکار زندگی کی بازی ہار گیا

پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہونیوالا ڈولفن اہلکار زندگی کی بازی ہار گیا
February 15, 2020
لاہور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے، گزشتہ رات ڈولفن اہلکار بھی قاتل ڈور کا نشانہ بن کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ متوفی ڈولفن اہلکار برکی کا رہائشی اور ٹاؤن شپ میں ڈیوتی کرتا تھا، پولیس نے متوقی کے بھائی کی مدعیت میں پرچہ درج کرلیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام رپورٹ طلب کرلی۔