Sunday, April 28, 2024

پتنگ بازی نہ روکنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ‏

پتنگ بازی نہ روکنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ‏
November 19, 2019
لاہور ( 92 نیوز)  لاہور میں پتنگ بازی  نہ روکنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ، شہری نے  دائر کردہ درخواست میں پنجاب حکومت ، ڈی سی لاہور ، آئی جی  اور سی سی پی او کو فریق بنایا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ملک بھر میں بسنت اور پتنگ بازی پر پابندی عائد کی گئی ،پنجاب حکومت نے بسنت نہ مانے اور پتنگ بازی روکنے کی یقین دہانی ہائیکورٹ کو کروائیاس کے باجود لاہور میں پتنگ بازی جاری ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ ڈور پھرنے سے متعدد شہری زندگی کی بازی ہار  چکے ہیں ، گزشتہ ہفتے بھی دوڑ پھرنے سے 40 سالہ عامر زندگی کی بازی ہار گیا، پنجاب پولیس پتنگ بازی روکنے میں ناکام ہو چکی ہے ،عدالت پنچاب حکومت کو پتنگ بازی روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے ۔