Sunday, May 19, 2024

پت جھڑ کا موسم شروع ہوتے ہی شجر اداسی کا منظر پیش کرنے لگے

پت جھڑ کا موسم شروع ہوتے ہی شجر اداسی کا منظر پیش کرنے لگے
January 27, 2019
فیصل آباد (92 نیوز) پت جھڑ کا موسم شروع ہوتے ہی ہر شجر اداس ہو جاتا ہے،موسم سرما میں درختوں پر خشک ہوتے پتے موسم خزاں کی آمد کا پتا دے رہے ہیں ۔ اب ان پتوں کے ٹہنیوں سے جدائی کے لمحات قریب آ گئے ہیں، ان کی زرد رنگت ، ان کے پاؤں تلے روندے جانے کے خوف کا نشاں بنی ہوئی ہے۔ زرد اور نارنجی رنگ اوڑھے یہ پتے اپنی رعنائی کھو چکے ہیں، اب تو ہوا کی سرسراہٹ بھی درختوں سے ان کا رشتہ توڑنے کیلئے کافی ہے یہ منظر بھلے کتنا ہی حسین ہو،مگر دیکھنے والوں کیلئے اداسی کا عکاس ضرور ہے۔ یہ موسم خزاں کی نوید ہے  جب زرد، بھورے، عنابی یا گہرے سرخ رنگ کے پتے شاخوں سے جدا ہونے کو تیار ہیں۔ ہوا کے جھکڑ، خشک ہوتے ان پتوں کو گرا کر زمین کی تہہ زردی مائل کر دیں گے۔ قدرتی نظاروں کے حسن پرست ان پتوں کو شجر سے پیوستہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ موسم کے رنگ نرالے سہی مگر خوش مزاجی ہو تو قدرت کے تمام نظارے آفریں ہیں۔   موسم خزاّں میں ٹہنیوں سے جدائی کا غم لئے درختوں کے پتے رعنائیوں سے بے نیاز ہو کر زردی مائل ہو جاتے ہیں۔