Friday, April 26, 2024

پبی پولیس نے افغانستان کو برآمد کردہ سیمنٹ کومقامی سطح پر فروخت کرنیوالے گروہ کے 10ارکان کو گرفتارکرلیا

پبی پولیس نے افغانستان کو برآمد کردہ سیمنٹ کومقامی سطح پر فروخت کرنیوالے گروہ کے 10ارکان کو گرفتارکرلیا
May 1, 2015
پبی(ویب ڈیسک)پبی پولیس نے افغانستان کو برآمد کی جانےو الی سیمنٹ کے بیگوں کو جعل سازی کے ذریعے نجی کمپنی کے بیگوں میں پیک کرکے فروخت کرنے والے گروہ کے دس ارکان کو گرفتار کر لیااور ان کے قبضے سے 6سو سیمنٹ کے بیگ بھی برآمدکرلئے۔ ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے یہ گروہ قومی خزانے کو ٹیکسوں کی مد میں نقصان پہنچانے کے جرم میں بھی ملوث ہے۔ پبی پولیس کے مطابق اورنگ اباد کے قریب گوداموں میں منظم طریقے سے افغانستان برامد ہونے والی سیمنٹ کو دیگر نجی کمپینیوں کی خالی بوریوں میں پیک کرکے مارکیٹ کو سپلائی کرنے کا گھناونا کاروبار کر تے ہے چنانچہ کامیاب کارروائی کے دوران چھ سو بیک ناٹ فارسیل برامد کر لئے جو پنجاب سے افغانستان کیلئے بک کرائے گئے تھے جبکہ مختلف سیمنٹ کمپنیوں کے خالی بیگ اور اوزار بھی قبضے میں لے لئے ۔ گروہ کے سرغنہ بلال سمیت 10کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کاکہنا تھا کہ مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔