Friday, May 17, 2024

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی منظوری

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی منظوری
September 6, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا اجلاس ہوا، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت راولپنڈی رنگ روڈ کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ بزدار حکومت کی جانب سے راولپنڈی کے عوام کے لئے بڑی خوشخبری، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے اجلاس میںپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت راولپنڈی رنگ روڈ کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ 50 ارب روپے کا میگا منصوبہ ہے۔ رنگ روڈ بننے سے راولپنڈی کے شہریوں کے ٹریفک مسائل حل ہوں گے،معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کے امور کی ٹائم لائن طے کی جائے اور تیزی سے معاملات آگے بڑھائے جائیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے اجلاس میں 10 دیگر منصوبوں کے لئے ٹرانزیکشن ایڈ وائزر مقرر کرنے کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےپی پی پی پراجیکٹ کے لئے پراسیس کی مدت کو کم سے کم کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے ہدایت کی کہ شعبہ صحت میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فروغ کیلئے جامع بزنس ماڈل تیار کیا جائے۔