Thursday, April 25, 2024

پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ مشاورت سے کرینگے، لیاقت شاہوانی

پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ مشاورت سے کرینگے، لیاقت شاہوانی
May 17, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کہتے ہیں پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کورونا کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ بلوچستان میں 2 ہفتے میں کورونا کیسز میں 59 فیصد اضافہ ہوا۔ حالات خراب ہوئے تو اسمارٹ لاک ڈاؤن کو لاک ڈاؤن میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔