Wednesday, May 8, 2024

پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہو جائے گا، فیاض الحسن چوہان

پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہو جائے گا، فیاض الحسن چوہان
May 18, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت ہر شعبے کو ریلیف فراہم کرنا چاہتی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ایس او پیزمسافروں اور ٹرانسپورٹرز کے مفاد میں ہیں۔ ٹرانسپورٹرز سے دوبارہ بات کرکے مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ملک بھر میں شاپنگ مالز کھولنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔ بزدار حکومت اس سلسلے میں ایس او پیز کو آج حتمی شکل دے دے گی۔ تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز عدالتی احکامات اور ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ کھولے جائیں گے۔ عوام کو ریلیف دینے اور معیشت کو چلانے کے لیے حکومت اور عدلیہ ایک پیج پر ہیں۔