Friday, April 26, 2024

پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں کس کو کتنا بجٹ ملے گا، 92 نیوز نے تفصیلات حاصل کرلیں

پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں کس کو کتنا بجٹ ملے گا، 92 نیوز نے تفصیلات حاصل کرلیں
June 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں کس کو کتنا بجٹ ملے گا، 92 نیوز نے تفصیلات حاصل کرلیں۔ 13 شعبوں کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ جبکہ 15 شعبوں کیلئے کمی کی تجویز دی گئی ہے ،  وزارت موسمیاتی تبدیلی،  کابینہ ڈویژن کا بجٹ کروڑوں سے اربوں میں کردیا گیا،  دفاعی پیداوار اور وزارت داخلہ کے ترقیاتی بجٹ میں کمی کی تجویزدی گئی ہے ۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں قبائلی علاقوں کی ترقی کے دس سالہ پروگرام کا بجٹ 10 ارب سے 22 ارب رکھا گیا ہے جب کہ  کشمیر گلگت بلتستان کا بجٹ 41 ارب، 64 کروڑ سے بڑھا کر 44 ارب 66 کروڑ ، آبی ذخائر کا بجٹ 58 ارب، 93 کروڑ سے بڑھا کر 85 ارب، تعلیم کا بجٹ 2 ارب،  59 کروڑ سے بڑھا کا 4 ارب، 84 کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

 بجلی ، گیس پٹرولیم و دیگر محصولات کا ٹارگٹ 125 فیصد کردیاگیا

کابینہ ڈویژن کا بجٹ40کروڑ70لاکھ سے بڑھاکر3.7ارب روپے ، پلاننگ کمیشن کا بجٹ 4 ارب 11 کروڑ سے بڑھا کر 9 ارب 47 کروڑ ، قومی صحت کا بجٹ 3 ارب 18 کروڑ سے بڑھا کر 13 ارب 37 کروڑ ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کیلئے 75 کروڑ 73 لاکھ روپے سے بڑھا کا 6 ارب 23 کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کا بجٹ 28 ارب  64 کروڑ سے بڑھا کر 28 ارب 96 کروڑ  اور ہنر مند نوجوان کا ترقیاتی بجٹ 7 ارب سے بڑھا کر 10 ارب روپےکردیا گیا ۔ دفاعی پیدوار کا ترقیاتی بجٹ 2 ارب 6 کروڑ سے کم کرکے 1 ارب، 70 کروڑ اور وزارت داخلہ کا ترقیاتی بجٹ 10 ارب 86 کروڑ سے کم کرکے 9 ارب 80 کروڑ روپے کرنے کی تجویز پی ایس ڈی پی میں شامل ہے ۔