Sunday, September 8, 2024

پبلشرز نے میرا ابتدائی ناول چھاپنے سے انکار کر دیا تھا : ہیری پوٹر کی مصنفہ کا انکشاف

پبلشرز نے میرا ابتدائی ناول چھاپنے سے انکار کر دیا تھا : ہیری پوٹر کی مصنفہ کا انکشاف
March 26, 2016
لندن (ویب ڈیسک) شہرہ آفاق ناول ”ہیری پوٹر“ کی برطانوی مصنفہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ناول کو ابتدا میں دو پبلشرز نے مسترد کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ”ہیری پوٹر“ ناول سے دنیابھر سے نام کمانے والی مصنفہ جے کے راﺅلنگ نے سوشل میڈیا پر دو خطوط اپ لوڈ کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ وہ خطوط ہیں جو انھیں ناشروں نے اس وقت بھیجے تھے جب انھوں نے اپنا پہلا ناول شائع کرانے کی کوشش کی تھی۔ یاد رہے کہ ان کا پہلا ناول ”دا ککوز کالنگ“ تھا جو 2013ءمیں بالآخر شائع ہو گیا تھا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ خطوط اپ لوڈ کرنے کا مقصد نوآموز اور اچھے مصنفوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت ٹوئٹر پر رولنگ کے 70 لاکھ سے زائد فالورز ہیں اور یہ خطوط انھوں نے اپنے ایک مداح کی درخواست پر پوسٹ کیے ہیں۔ راو¿لنگ دنیا کی پہلی ارب پتی خاتون ناول نگار ہیں اور اب تک ان کی سیریز ”ہیری پوٹر“ کی 40 کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔