Monday, May 13, 2024

پب جی گیم کے شوقین کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق ، تین زخمی

پب جی گیم کے شوقین کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق ، تین زخمی
April 5, 2021

لاہور ( 92 نیوز) پب جی گیم نےلاہورمیں ایک اور ہنستا بنستا گھر اجاڑ دیا، شوقین نوجوان نے گیم کا سین اصل میں دہراتے ہوئے فائرنگ کردی جس سے دوافرادجاں بحق،تین زخمی ہوگئے۔

لاہور کے تھانہ نواں کوٹ کے علاقہ میں پب جی کے شوقین نوجوان نے اصل زندگی کو بھی گیم سمجھتے ہوئے دو افراد کی جان لے لی، جبکہ تین شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔

ملزم رانابلال کی فائرنگ سے اس کی بھابھی عظمی اور محلہ دار زاہد جاں بحِق جبکہ ملزم کی والدہ، بہن مریم، اور بھائی علی شدید زخمی ہوئے، پولیس کے مطابق ملزم پب جی کے علاوہ نشوں کا بھی عادی تھا۔
واقعہ کے بعد ملزم نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کیُ تو اہل محلہ نے دبوچ کر  دھلائی کر دی۔ جسے بعد میں پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔