Tuesday, April 23, 2024

پب جی گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کرانے کی کاوش پر شہریوں کا 92 نیوز کو خراج تحسین

پب جی گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کرانے کی کاوش پر شہریوں کا 92 نیوز کو خراج تحسین
July 2, 2020

لاہور ( 92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز کی کاوشیں رنگ لےآئیں، پی ٹی اے نے جان لیوا گیم پب جی  عارضی طور پر بند کردی۔ شہریوں نے آواز اٹھانے پر 92 نیوز کو خراج تحسین پیش کی اور ساتھ ہی  پب جی پر مستقل پابندی  کامطالبہ کردیا۔

ویلڈن  92 نیوز ، سماجی برائیوں کے خلاف ہمیشہ کی طرح پھر صف اول کاکردار ادا کیا، نوجوانوں کو موت کی طرف دھکیلنے والی قاتل گیم پب جی کے بارے میں مسلسل آگاہی مہم چلائی جس پر پی ٹی اے نے  پب جی  کو عارضی طور پر بند کردیا۔

قاتل گیم کے وار سے قانون ساز بھی 92 نیوز کے ہمنوا،رکن پنجاب اسمبلی کنول پرویز کا 92 نیوز سے گفتگو میں  پب جی  کو مستقل بند  کرنے کامطالبہ  کیا ، کہا کہ  اپنے بچوں کو تباہ نہیں ہونے دیں ، پب جی پر مکمل پابندی کےلیے جلد ایوان میں بل لاؤں گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ پہلے گراؤنڈ میں کھیلنے کارجحان تھا ،اب آن لائن چلے گئے ،والدین کو بھی بچوں پر نظر رکھنی چاہیے۔

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نگہت داد نے  کہا کہ موبائل کا عادی ہونا بڑا ایشو ہے ، بہت سے والدین کو پتہ نہیں ہوتا کہ بچے موبائل پر کیا کررہے ہیں۔

شہریوں نے پب جی کی بندش کےلیے مسلسل آگاہی مہم چلانے پر 92 نیوز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ،ان کاکہناتھا کہ جان لیوا گیم کو بہت پہلے بند ہونا چاہیے تھا ،حکومت نے پابندی لگا کر اچھا اقدام کیا۔

پب جی پر عارضی پابندی تو لگ گئی ہے لیکن  دوبارہ فعال ہونے پر نوجوان پھر اس  جان لیوا گیم کا شکار ہوسکتے ہیں ، اس  لیے مستقبل کے معماروں کو بچانے کےلیے اس قاتل گیم کو مستقل طور پر بند کیا جانا ضروری ہے ۔