Friday, May 10, 2024

پب جی کی معطلی کیخلاف درخواست،اسلام آبادہائیکورٹ نے پیر تک پی ٹی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا

پب جی کی معطلی کیخلاف درخواست،اسلام آبادہائیکورٹ نے پیر تک پی ٹی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا
July 7, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)  اسلام آباد ہائی کورٹ میں  پب جی کو پاکستان میں کنٹرول کرنے والی کمپنی کی گیم معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت  ہوئی ،عدالت نے آئندہ پیر تک پی ٹی اے سے متعلقہ ریکارڈ طلب کر لیا ۔

درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے پی ٹی اے کو ہدایت جاری کی کہ آئندہ پیر تک بتائیں کہ کمپنی کو قانون کے مطابق سماعت کا حق دیا یا نہیں۔ کمپنی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ  9 جولائی کو پی ٹی اے اس حوالے سے جو درخواست سنے گی اس میں پیش ہوجائیں گے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہاں کیس زیر سماعت ہے ، اس کا اثر لئے بغیر کمپنی کی درخواست کا قانون کے مطابق فیصلہ کرئے۔