Thursday, March 28, 2024

پاکپتن میں نیزہ بازی اور گھڑ دوڑ کے تین روزہ مقابلے جاری ہیں

پاکپتن میں نیزہ بازی اور گھڑ دوڑ کے تین روزہ مقابلے جاری ہیں
March 14, 2015
پاکپتن(ویب ڈیسک)پاکپتن میں نیزہ بازی اورگھڑدوڑ کے تین روزہ مقابلے جاری ہوگئے ۔ ان مقابلوں میں ملک بھر سے نیزہ بازی کی شوقین ٹیمیں اور گھڑ سوار حصہ لے رہے ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے گراؤنڈ کا رخ کیاجہاں گھڑ سواروں نے اپنے فن کا  مظاہرہ کر کے شائقین سے خوب داد سمیٹی۔ سابق ایم این اے رضا مانیکا کا کہنا ہے کہ ایسے مقابلوں کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ پنجاب کی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کیا جاسکے۔