Thursday, April 25, 2024

پاکپتن میں محکمہ اوقاف ارضی کیس 13دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

پاکپتن میں محکمہ اوقاف ارضی کیس 13دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
December 8, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکپتن میں محکمہ اوقاف اراضی کیس 13 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ۔ نوازشریف، ان کے وکیل، اٹارنی جنرل اور محکمہ اوقاف کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ گزشتہ سماعت پر نواز شریف کو معاملے  کی تحقیقات کرانے کیلئے ادارہ تجویز کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ گزشتہ سماعت پر نواز شریف نے عدالت سے التجا کی تھی کہ جے آئی ٹی تشکیل نہ دی جائے کیوں کہ ان کا جے آئی ٹی کو لیکر تجربہ اچھا نہیں ۔ جس پر عدالت نے  نواز شریف سے کہا تھا کہ اپنی مرضی کا ادارہ منتخب کر لیں ، اس سے تحقیقات کرا لیتے ہیں ۔