Wednesday, April 24, 2024

پاکپتن، محکمہ سوشل ویلفیئر کا یوسی ڈی دفتر شادی ہال میں تبدیل

پاکپتن، محکمہ سوشل ویلفیئر کا یوسی ڈی دفتر شادی ہال میں تبدیل
October 27, 2019
پاکپتن (92 نیوز) پاکپتن میں محکمہ سوشل ویلفیئر کا یوسی ڈی دفتر شادی ہال میں بدل گیا، دفتر میں مہندی کی تقریب سج گئی، فوٹیج 92 نیوز نے حاصل کر لی۔ پاکپتن کے پیر کوٹ روڈ پر واقعہ محکمہ سوشل ویلفیئر کا یو سی ڈی دفتر شادی ہال کی شکل اختیار کر گیا، سوشل ویلفیئر کےدفتر میں مہندی کی تقریب سجائی گئی۔ اس تقریب کےلیے دفتر کو خصوصی طور پر برقی قمقموں  سے سجایا گیا واقعہ کی فوٹیج 92 نیوزنے حاصل کر لی جس میں تقریب بالکل واضح ہے۔ مہندی کی تقریب کے موقع پر محکمہ کا دفتر رات گئے تک ڈھول کی تھاپ پر گونجتا رہا مگر انتظامیہ کی آنکھ نہ کھل سکی۔