Tuesday, April 23, 2024

پاکپتن: عید کے کپڑے اور جوتے مانگنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا، چاند رات کو منا کر میکے سے گھر لایا تھا

پاکپتن: عید کے کپڑے اور جوتے مانگنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا، چاند رات کو منا کر میکے سے گھر لایا تھا
July 18, 2015
پاکپتن (نائنٹی ٹو نیوز) پاکپتن میں عید کے کپڑے اور جوتے مانگنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ پاکپتن کے آصف بشیر اور یاسمین کی دو سال قبل شادی ہوئی۔ دونوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ کچھ دن پہلے شوہر سے جھگڑے کے بعد یاسمین اپنے میکے چلی گئی لیکن آصف بشیر چاند رات کو بیوی کو منا کر گھر لے آیا لیکن عید کی خریداری کے لیے پیسے مانگنے پر طیش میں آگیا اور یاسمین کے گلے میں رسہ ڈال کر اسے ابدی نیند سلا دیا۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔