Friday, April 19, 2024

پاکپتن، شہری گیٹ توڑ کر نادرا آفس میں داخل، سماجی فاصلوں کی پابندی دھری رہ گئی

پاکپتن، شہری گیٹ توڑ کر نادرا آفس میں داخل، سماجی فاصلوں کی پابندی دھری رہ گئی
May 4, 2020
پاکپتن (92 نیوز) کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے باوجود احتیاطی تدابیر نظر انداز کردی گئیں، پاکپتن میں شہریوں نے نادرا آفس کا گیٹ توڑ دیا، لوگوں کا ہجوم دفتر میں داخل ہوگیا، سماجی فاصلوں کی پابندی بھی ہوا میں اڑا دی۔ پاکپتن میں شہریوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دھجیاں بکھیر دیں۔ پاکپتن نادرا آفس اور بینکوں کے باہر شہریوں کا رش بڑھنے لگا۔ شہر میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے کے باوجود احتیاطی تدابیر نذر انداز کردی گئیں۔ انتظامیہ کے مطابق نادرا دفتر میں رش کے باعث شہریوں نے دیواریں پھلانگ کر داخلے کی کوشش کی۔ سائلین کی لائنیں بنوانے میں بری طرح ناکام کا سامنا رہا۔ شہریوں کے رش کے باعث  ٹریفک روانی بھی  متاثر رہی۔ سائلین کے ہجوم کے باعث کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ سروں پر منڈلانے لگا۔ عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے ارباب اختیار سے سماجی فاصلے قائم کروانے کا مطالبہ سامنے آگیا۔