Tuesday, April 16, 2024

پاکپتن سے آئی ایک بزرگ خاتون کی چیف جسٹس کی گاڑی کے سامنے آنے کی کوشش

پاکپتن سے آئی ایک بزرگ خاتون کی چیف جسٹس کی گاڑی کے سامنے آنے کی کوشش
September 30, 2018
لاہور (92 نیوز) پاکپتن کی رہائشی معمر خاتون صبح سے ہی انصاف کے حصول کے لئے عدالت کے باہر پہنچ گئی اور چیف جسٹس کی آمد پر ان کے قافلے کے سامنے کی کوشش کرتی رہی۔ سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر شور مچاتی اور پولیس کے خلاف دہائیاں دیتی یہ ہے پاکپتن کی رہائشی معمرخاتون شگفتہ،جس کے گھر پر مقامی افراد نے قبضہ کرکے اسے بے گھر کر دیا ہے۔ بوڑھی خاتون اپنا گھر واگزار کروانے کے لئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار تک رسائی کی کوشش کرتی رہی۔ گزشتہ روز سارا دن عدالت کے باہر انتظار میں گزر گیا مگر چیف جسٹس سے ملاقات ہوئی نہ کسی نے آواز سنی۔ آج صبح سے ہی معمر خاتون دوبارہ سپریم کورٹ رجسٹری پہنچی اور چیف جسٹس کی آمد پر ان کے قافلے تک پہنچنے کی کوشش کرتی رہی۔ لیڈی پولیس اہلکاروں نے شگفتہ بی بی کو روکا تو خاتون پولیس پر ہی شکوے کرنے لگی۔ بوڑھی خاتون کا کہنا تھا کہ پاکپتن میں اس کے گھر مقامی افراد نے قبضہ کر رکھا ہے جس کے انصاف کے لئے وہ سپریم کورٹ پہنچی ہیں۔