Friday, April 26, 2024

پاکپتن اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کارروائیاں، تین دہشتگرد گرفتار

پاکپتن اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کارروائیاں، تین دہشتگرد گرفتار
September 2, 2016
ٹوبہ ٹیک سنگھ (92 نیوز) – محکمہ انسداددہشتگردی کی پاکپتن اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کارروائیاں، تین دہشتگرد گرفتار۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق رات گئے پاکپتن اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دہشتگردں کی موجودگی کی اطلاع پر انسداد دہشتگردی فورس نے کارروائی کی، جس کے دوران ہوئے تین مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچر اور اسلحہ برآمد  ہوا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔ گرفتاردہشتگردوں کومزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔