Sunday, May 5, 2024

پاکپتن اراضی کیس ،جے آئی ٹی رپورٹ پر فریقین سے 15 دن میں جواب طلب

پاکپتن اراضی کیس ،جے آئی ٹی رپورٹ پر فریقین سے 15 دن میں جواب طلب
May 15, 2019
اسلام آباد(92 نیوز) پاکپتن اراضی کیس میں سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ پر فریقین سے 15  دن میں جواب طلب کرلیا ، کیس کی سماعت عید کے بعد تک کےلیے ملتوی کردی گئی۔ پاکپتن دربار اراضی کیس میں  جسٹس عمرعطا بندیال نے استفسار کیا  کہ سوال یہ ہے کہ وزیراعلیٰ نے سمری پر دستخط کرکے اراضی ایک پرائیویٹ آدمی کو دے دی، زمین کی الاٹمنٹ کا فیصلہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی تھی۔ نواز شریف کی طرف سے  پیش ہونے والے وکیل رفیق رجوانہ نےعدالت میں  موقف اختیارکیا کہ اراضی  صرف دیکھ بھال کےلیے دی گئی،سجادہ نشین نے آگے فروخت کر دی ۔ زمین محکمہ اوقاف سے واپس لینے کا نوٹیفکیشن سیکرٹری اوقاف نے جاری کیا ۔ وکیل رفیق رجوانہ نےمزید کہا کہ نوازشریف کا سارے معاملے میں کوئی کردار نہیں  ، جس پر جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ زمین کی الاٹمنٹ کی سمری اس وقت کے وزیرعلیٰ نے منظور کی۔ عدالت کے استفسار پر افتخارگیلانی نے  آگاہ کیا کہ اوقاف صرف وقف املاک کی دیکھ بھال کرتا ہے،اس کی اپنی کوئی ملکیت نہیں ہوتی۔ کیس کی سماعت عید کے بعد تک کےلیے ملتوی کردی گئی۔