Tuesday, May 21, 2024

پاکستانیوں کے 120 سے 150 ارب ڈالر باہر پڑے ہیں ، شبر زیدی

پاکستانیوں کے 120 سے 150 ارب ڈالر باہر پڑے ہیں ، شبر زیدی
December 31, 2020

اسلام آباد (92 نیوز)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے پاکستانیوں کے 120سے 150ارب ڈالر باہر کے بینکوں میں پڑے ہیں،سیاستدانوں نے کرپشن اور کاروبار کا پیسہ اکٹھا کردیا جس کی وجہ سے سیاستدان کا کاروباری پیسہ پھنس گیا ہے۔

 پروگرام ہوکیا رہا ہے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے مزید کہا گرے منی کے 80فیصد پیسے نواز شریف اور زرداری کے باہر پڑے ہیں ۔

شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان کیلئے وہ دن بہت بد قسمت ہو گا جب عمران خان بد ظن ہو کر چھوڑ جائے گا، اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ عمران خان پر تنقید کرے لیکن ملکی مفاد میں اس کو اسپورٹ بھی کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایف بی آر کو ٹھیک نہیں کرسکا،اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ عمران خان پر تنقید کرے لیکن ملکی مفاد میں اس کو اسپورٹ بھی کرے،لیسکو کو اپنی ریکوری سے غرض ہے اسے ٹیکس سے کوئی غرض نہیں۔