Tuesday, April 16, 2024

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، یکم نومبر سے عمرہ کی درخواستیں جمع کرا سکیں گے

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، یکم نومبر سے عمرہ کی درخواستیں جمع کرا سکیں گے
October 27, 2020
ریاض (92 نیوز) پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی۔ یکم نومبر سے عمرہ کی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ سعودی حکام نے کورونا کی وجہ سے عمرہ کی بندش کو نئے قواعد و ضوابط کے ساتھ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سعودی حکومت نے ایئر لائنز ٹورز آپریٹرز اور زائرین کے لئے نئی ایس او پیز جاری کر دیں۔ عمرہ زائرین کو ایئر لائنز سماجی فاصلوں کے ساتھ سعودیہ لانے کے پابند ہوں گے۔ عمرہ زائرن کے لئے سعودی عرب میں داخلے کے لئے منظور شدہ لبارٹریز سے 72 گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ کروانا ہو گا۔ عمرہ زائرین نیگیٹو رپورٹ اپنی روانگی سے قبل ایئر پورٹ کائونٹرز پر جمع کروائیں گے۔ ایس او پیز کے مطابق 18 تا 50 سال عمر کے زائرین ہی عمرہ کی ادائیگی کر سکیں گے ۔ عمرہ زائرین میں ضعیف العمر افراد کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ عمرہ کی ادائیگی کے لئے آنے والے زائرین ہوٹل ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کی اپنے ملک سے ہی بکنگ کروا کر آئیں گے۔