Friday, March 29, 2024

پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیداد سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیداد سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر
January 12, 2019
 اسلام اباد (92 نیوز) پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیداد سے متعلق از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔ بیرون ملک پاکستانیوں کی اربوں کی جائیداد کے کیس میں وزیراعظم کی  ہمشیرہ علیمہ خان کا نام بھی سہرفرست ہے۔ ان کی 2 کروڑ 94 لاکھ روپے کا جرمانہ دینے کی مہلت 13 جنوری کو ختم ہو جائے گی۔ اہم کیس 14 جنوری کو دوبارہ سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ ایف بی آر اور ایف آئی اے سپریم کورٹ میں پیشرفت رپورٹ پیش کریں گے۔ دوسری طرف ڈی جی نیب سلیم شہزاد کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ بھی 14 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ درخواستگزار سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے گئے۔ ایچ ای سی اپنا جواب پہلے ہی عدالت میں جمع کرا چکی ہے۔ آئندہ ہفتہ ثاقب نثار کا بطور چیف جسٹس آخری ہفتہ ہو گا۔ اپنی مدت ملازمت پوری کرکے 17 جنوری کو ریٹائر ہو جائیں گے۔