Monday, May 13, 2024

پاکستانیوں نے بھارتی میڈیا کی ٹماٹروں والی رپورٹ کا کچومر بنا دیا

پاکستانیوں نے بھارتی میڈیا کی ٹماٹروں والی رپورٹ کا کچومر بنا دیا
February 21, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستانیوں نے بھارتی میڈیا کی ٹماٹروں والی رپورٹ کی چٹنی بنا دی۔ سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹِک ٹاک پر بھارتی میڈیا کی مضحکہ خیز رپورٹ کو خوب مزے لے لے کر لتاڑا۔ پلوامہ حملے کے بعد جب مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کی تو بھارتی کسانوں نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان کو ٹماٹر برآمد نہیں کریں گے۔ یہ خبر بھارتی میڈیا میں خوب اچھالی گئی۔ بھارتی میڈیا نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہمارے ٹماٹر کھا کر ہم پر حملہ کرتا ہے، اب پاکستان کو ٹماٹر دینےسے انکار کرتے ہیں۔